ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل کے ہاں بیٹی کی پیدائش 

actress
کیپشن: Shriya saran
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کسی شوبز انڈسٹری سے منسلک شخصیت کی شاد ی ہو یا اس کے ہاں بچے کی پیدائش خبر فوری طور پر پوری دنیا میں پھیل جاتی ہے لیکن ایک بھارتی اداکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی اور انہوں نے ایک سال تک یہ بات راز ہی رکھی۔

بالی وڈ کی  اداکارہ شریا سرن  اور ان کے شوہر آندرے کوشیف نے اپنے مداحوں اور فلم انڈسٹری کے قریبی دوستوں کے ساتھ بڑی خبر شیئر کی ہے کہ   2020 میں  ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔  اداکارہ  شریا سرن  ایک ماڈل  ہیں جو بھارت کی  تیلگو ، تامل اور  بالی وڈ کی فلموں میں  اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔


 اداکارہ نے انسٹاگرام پر  اہم  انکشاف کرتے ہوئےکہا کہ 'ہیلو، ہم نے 2020 میں خوبصورت قرنطینہ گزارا، جہاں پوری دنیا ایک مشکل وقت سے گزرہی تھی وہیں ہماری زندگی یکسر تبدیل ہوگئی  یعنی ان کے  ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس پر  انہیں خوشی ہے ،وہ خدا کی  بہت شکر گزار ہیں۔