ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر لاہور ن لیگ پرویز ملک کا انتقال، پارٹی رہنماء سمیت سیاسی شخصیات کا اظہار تعزیت

Condolences from politician
کیپشن: Political Leaders
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک کے انتقال پر پارٹی رہنما اور کارکن صدمے سے دوچار۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے گھر جا کر تعزیت کی۔ نواز شریف کا اہلخانہ کو فون کہا پرویز ملک کے انتقال پر ان کا خاندان اور پوری پارٹی افسردہ ہے۔ مریم نواز، چودھری شجاعت حسین اور پرویز الہی کی بھی سوگوار خاندان سے تعزیت جبکہ مرحوم کی رہائش گاہ پر دن بھر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔

مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک خالق حقیقی سے جا ملے، ان کی وفات پر پارٹی رہنما اور کارکن دھاڑیں مار کر روتے رہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف مرحوم کی رہائش گاہ گلبرگ گئے۔ شائستہ پرویز ملک اور علی پرویز سے اظہار افسوس کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی نہایت قابل، وفادار اور مخلص رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔ ن لیگ پاکستان کے صدر شہباز شریف کی ٹویٹ سے حقیقی درد جھلکتا دکھائی دیا۔

حمزہ شہبازشریف نے بھی مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویزملک کا خلا کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ حمزہ شہباز  کا کہنا تھا کہ ان کی موت ن لیگ کے لئے بڑا نقصان تھا وہ بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ اظہارافسوس کے لئے گلبرگ میں واقع ان کے گھر آئے تھے

قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے اہلخانہ سے فون پر تعزیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز ملک کے انتقال پر ان کا خاندان اور مسلم لیگ ن کا ہر کارکن افسردہ ہے۔ پرویز ملک کی مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستگی بے مثال تھی۔

مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا کہ پرویز ملک کی وفات کا سن کر شدید دھچکا لگا۔۔ وہ مسلم لیگ ن کا اثاثہ تھے۔ ان کی دعائیں شائستہ پرویزملک، علی پرویز اور تمام اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

 ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف  نے انہیں لاہور اور ن لیگ کی شناخت قراردیا

مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مرحوم کی رہائش گاہ پر دن بھر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، پارٹی کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال اظہار افسوس کیلئے رہائش گاہ پہنچے۔۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر، صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ ،عطااللہ تارڑ، خواجہ عمران نذیر، میاں مجتبی شجاع الرحمان، رمضان صدیق بھٹی، کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، وحید عالم خان، سردار اویس لغاری نے بھی اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔

سیف الملوک کھوکھر، غزالی سلیم بٹ، چودھری شہباز احمد، سمیع اللہ خان، ڈاکٹر آصف کرمانی، مہر اشتیاق احمد، میاں مرغوب احمد، طلحہ برکی، شیخ شاہد، کامران مائیکل، کرنل ریٹائرڈ طارق، مرزا جاوید، رانا ظفر اور میاں غلام مصطفی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن، صدر پیپلزپارٹی شعبہ خواتین پنجاب ثمینہ خالد گھرکی نے گھر جا کر اہلخانہ سے تعزیت کی۔

چودھری باقر حسین، سید توصیف شاہ ،ایم پی اے کنول لیاقت، سعدیہ تیمور، تاجر رہنما نعیم میر، سابق ایس پی سی آئی اے عمر ورک، شیخ سلیم، رمضان مستانہ، عبدالحمید میو، میاں محمد سلیم، سواتی خان، صلاح الدین پپی، سید نافع شاہ نے بھی مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔