ایم جی نے دنیا کی سب سے سستی الیکٹرک کار لانچ کردی

MG 5 launched
کیپشن: MG 5
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان میں آمد ابھی دور۔۔۔ ایم جی کی الیکٹرک گاڑی ایم جی فائیو کی برطانیہ سمیت یورپ بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دئیے۔

ایم جی فائیو الیکٹرک اسٹیشن ویگن اس وقت دنیا بھر میں سب سے سستی الیکٹرک گاڑی ہے ایک چارج میں آہستہ چلائیں تو 514 اور تیز چلائیں تو 240 کلومیٹر تک چلنے والی گاڑی کی فی الحال قیمت 28 ہزار برطانوی پاؤنڈ یعنی پاکستانی65 لاکھ روپے ہے جو سب سے کم ہے۔

اس کا دوسرا ویرئنٹ ایس یو وی ہے تاہم سنگل الیکٹرک موٹر ، اور57 کلو واٹ بیٹری سے چلنے والی فرنٹ ڈرائیو اور 156 ہارس پاور کے ساتھ حد رفتار185 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔            کی لیس انٹری، سیٹلائٹ نیوی گیشن، کروز کنٹرول ایمرجنسی خود کار بریکیں، لین اسسٹنٹ اور ریورس کیمرہ کی سہولیات دستیاب ہیں چمڑے کی گرم ٹھنڈی ہونے والی  کھلی نشستیں  اور بڑا کیبن کشادگی کا احساس دیتا ہے۔ تین موڈ یعنی نارمل ، اکانومی یا اسپورٹس ڈرائیور کو انتخاب کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ لیکن کم قیمت وہ سہولت ہے جو شائد سب کے لئے بہترین ہے.

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر