ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر بچوں کی آن لائن نگرانی، انسٹا گرام کا نیا فیچر متعارف

Instagram launching new feature
کیپشن: Girl Using Instagram
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: فیس بک نے بڑھتی تنقید کے بعد نوجوانوں کو مضراورخطرناک مواد سے بچانےکے لئے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک نے اپنی ایپ انسٹاگرام پر''ٹیک اے بریک '' فیچر متعارف کرادیا ہے، اس فیچر کی بدولت نوعمر افراد کے سرپرست اور والدین اپنے بچوں کی آن لائن نگرانی کرسکیں گے کہ وہ سوشل میڈیا پر کیا کررہے ہیں۔ یادرہے فیس بک یہ اقدامات اس وقت اٹھانے پرمجبور ہوا جب فیس بک کی سابقہ ڈیٹا سائنٹسٹ فرانسس ہاؤگن نے انکشاف کیا تھا کہ انسٹاگرام کے پلیٹ فارم سے دوہرا معاشرتی معیار قائم کیا گیا اور ان میں ایک مشہور شخصیات کے حوالے سے اور دوسرا عام لوگوں کے لیے اور یہ کہ ایپ نے ٹین ایجر گرلز کو ان کے جسمانی خد و خال کے حوالے سے شدید ذہنی و جسمانی نقصان پہنچایا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ فیس بک کی طرف سے اٹھائے گئے یہ اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ سوشل میڈیا سائٹ کا الوگرتھم اتنا بڑا ہے کہ درستگی ممکن نہیں۔ یاد رہے ان اصلاحی اقدامات کا اعلان فیس بک کے نائب صدر برائے گلوبل امور نک کلیگ نے سی این این کے پروگرام ''سٹیٹ آف یونین'' اور اے بی سی کے پروگروام '' دیس ویک ود جارج سٹیفنوپولوس'' میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  فیس بک کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں جس گھما کر سب کی زندگیاں بہترین بنا دیں اپنی مصنوعات میں بہتری  لانے کے لئے کام کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی پروڈکٹس میں بہتری کے لئے 13 ارب ڈالر مختص کئے ہیں 40 ہزار افراد بہتری کے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔ دوسری طرف منی سوٹا سے ڈیموکریٹ سینیٹر ایمی کلوبوشر جو سینٹ کی کامرس کی سب کمیٹی برائے مسابقتی پالیسی و حقوق صارفین کی سربراہ ہیں نے ایک انٹرویو میں کہا ہے فیس بک کے لئے اپنے الوگرتھم مں شفافیت اور بچوں کے پرائیویسی قوانین میں بہتری لانے کا وقت آگیا ہے۔