ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نامعلوم افراد کی شہری کے گھر پر فائرنگ،بیوی قتل، شوہر زخمی

women
کیپشن: dead body file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)سندر  کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر پر فائرنگ کر کے بیوی کو قتل اور شوہر کو زخمی کر دیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔

پولیس کے مطابق سندر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے شہری لال محمد کے گھر پر پہلے پتھرائو،پھر فائرنگ کردی،فائرنگ کے باعث گھر میں موجود لال محمد اور اسکی بیوی شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں نادیہ جانبر نہ ہو سکی۔

پولیس نے لال محمد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  ایک اور واقعے میں کاہنہ کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ بیٹا زخمی ہو گئے،حبیب ٹاون کاہنہ کا 45 سالہ رہائشی فریاد اپنے 21 سالہ بیٹے کاشف کے ہمراہ گھر جارہا تھا  کہ ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کردی، پولیس کے مطابق فریاد کے پیٹ جبکہ کاشف کو دائیں ٹانگ پر گولی لگی، زخمی باپ بیٹے کو جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے عبدالرحمٰن نامی ملزم کو گرفتار کرلیا، ایس پی صاعد عزیز کے مطابق   ملزم ریکارڈ یافتہ ہے۔