ویب ڈیسک: کیا موٹر کارپوریشن نے چھوٹی ایس یو وی '' کیا اسٹونک'' متعارف کرادی۔
رپورٹ کے مطابق کراس اوور یوٹیلٹی وہیکل کے طور پر متعارف کرائے جانی والی ''کیا اسٹونک '' چھوٹی گاڑی میں بڑے مزے لینے کے مترادف ہے۔ '' کیا اسٹونک'' کے چار ویرئنٹ ہیں تاہم پاکستان میں 1000 سی سی ٹربو پٹرول انجن کے 6 مینول گئیرز جبکہ سیون سپیڈ DCT کے ساتھ بھی دستیاب ہوگی۔
Want to know how far is far enough? Here's a sneak peek at what's next! #KIAStonic #SUVfortheCITY #Comingsooneverywhere pic.twitter.com/lHOaxr4Mjk
— Kia Motors Pakistan (@KiaMotorsPK) October 11, 2021
چمڑے کی سیٹس کے ساتھ پش اسٹارٹ، کروز کنٹرول ، ہل اسسٹ ، بلائنڈ اسپاٹ وارننگ، سٹیرنگ وہیل آٹو کنٹرولز، کلائمیٹ کنٹرول کی سہولیات دستیاب ہیں جبکہ گاڑی میں آٹھ ائیربیگزم وجود ہیں ۔
گاڑی کو ہونڈا بی آروی کے مقابلے میں متعارف کرایا جارہا ہے ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث حتمی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا جبکہ ممکنہ قیمت 35 سے 40 لاکھ کے درمیان ہوگی۔