ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کرنے کا حکومتی اقدام چیلنج

sugar price hike case in lahore high court
کیپشن: sugar price hike
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کرنے کا حکومتی اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج،،جہانگیر ترین،وفاقی وزیر خسرو بختیار سمیت دیگر کی شولر ملوں نے رولز، چینی کی نئی سرکاری قیمت اوروفاقی حکومت کے دائرہ اختیار کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا،سنگل بنچز نے کیس مزید سماعت کےلئے دو رکنی بینچ کو بھجوادیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس ساجد محمود سیٹھی سمیت دیگر سنگل بینچز  نےجے ڈی ڈبیلیو سمیت دیگر شوگر ملز کی درخواستوں پر سماعت کی، وکلاء کا مؤقف سن کر قرار دیا کہ اسی نوعیت کے کیسز ہہلے ہی ڈویژن بنچ میں زیرسماعت ہیں، مناسب ہوگا کہ یہ کیس بھی ادھر ہی سناجائے۔درخواست گزار شوگرز ملز مالکان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کنٹرولر جنرل فار پاکستان نے چینی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن اکیس ستمبر کو جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی ایکس مل ریٹ 84.75 روپے اور ریٹیل پرائس 89.75 روہے مقرر کی گئی، اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کے پاس چینی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار نہیں،عدالت چینی کا ایکس مل ریٹ 84.75 روپے اور ریٹیل پرائس 89.75 روہے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔