ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلی میں موٹرسائیکل کھڑی کرنے پر گولیاں چل گئیں

گلی میں موٹرسائیکل کھڑی کرنے پر گولیاں چل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) جنوبی چھاؤنی میں گلی میں موٹرسائیکل کھڑی کرنے کے جھگڑے پر گولیاں چل گئیں، واقعہ میں خاتون سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔

گزشتہ کئی برسوں سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلحہ کی نمائش یا اسے غیر قانونی طور پر رکھنے کی سخت پابندی ہے۔ لیکن شہری اس کے ناجائز استعمال کے دریغ نہیں کرتے اور لوگوں میں اپنا خوف برقرار رکھنے میں تلے رہتے ہیں۔ پولیس کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقے بیدیاں روڑ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں موٹرسائیکل کھڑی کرنے پر دو گروہوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر جھگڑے کے دوران ملزم علی اور اسکے ساتھیوں نے محلے داروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے باعث خاتون سمیت سات افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ادھر کاہنہ کے علاقے میں غیرت کے نام پر بہن کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے والا ملزم دوست سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق عمرنے اپنے دوست فیصل کے ہمراہ اپنی بہن شمع پر جان لیوا حملہ کیا،بہن کو چھڑوانے کی کوشش میں دوسری بہن عطیہ بھی معمولی زخمی ہوئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔