ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی بھرتیوں، تقرر وتبادلوں پر پابندی عائد

 نئی بھرتیوں، تقرر وتبادلوں پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور ائیر پورٹ (سعید احمد سعید) سی اے اے کی دو حصوں میں تقسیم تک سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ہر قسم کی نئی بھرتیوں، تقرر وتبادلوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق ڈی جی سی اے اے کی مستقل تعیناتی اور سول ایوی ایشن کے شعبہ سروسز اور ریگولیٹری کے الگ ہونے تک بھرتیوں، تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی رہے گی۔

 ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقسیم کیلئے قانونی مسودے کی تیاری میں چھ ماہ لگ سکتے ہیں، اس وقت تک ہر قسم کے انٹرویو، بھرتی، ٹرانسفر و پوسٹنگ پر پابندی رہے گی جبکہ لازمی اور ضرورت کے تحت کی جانے والی بھرتی کی منظوری وزیر ہوابازی کے آفس سے لی جائے گی، ریگولر ڈی جی سی اے اے کی تعیناتی تک پروموشن اور پہلے سے ایڈورٹائزکردہ آسامیوں پر بھرتیاں بھی روک دی گئی ہیں۔

 دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی، ٹریول ایڈوائزی کے مطابق تمام ائیر لائنز کے عملے کو کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ حاصل ہو گیا، کیٹگری اے کے بعد کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے جہازوں کے کریو پر سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی شرط ختم کردی گئی تاہم کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازم ہے۔

 

 

 

Sughra Afzal

Content Writer