ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہر جلسے میں نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو دہرایا جائے: مریم نواز

ہر جلسے میں نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو دہرایا جائے: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ماڈل ٹاؤن (عمراسلم) اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک کی تیاریاں، جاتی امرا ء میں مریم نواز کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں 16 اکتوبر کو پی ڈی ایم کے پہلا سیاسی پاور شو گوجرانوالہ جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، پی ڈی ایم کے تمام جلسوں میں پارٹی کی نمائندگی مریم نوازشریف کریں گی۔ 

جاتی امرا رائیونڈ میں نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری جنرل مسلم لیگ احسن اقبال، سینیٹر پرویز رشید، قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر، صدرمسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناءاللہ اور مریم اورنگزیب کی شرکت، لیگی قیادت کے خلاف غداری کے مقدمات سمیت حکومتی انتقامی کارروائیوں اور ممکنہ گرفتاریوں کیخلاف حکمت عملی پرمشاورت بھی کی گئی، اس کے علاوہ اجلاس میں گوجرانوالہ کے جلسہ کو کامیاب بنانے کے حوالے سے لیگی رہنماؤں کو اہم ٹاسک دیئے گئے۔

نائب صدرمسلم لیگ( ن) مریم نواز کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کے ہر جلسہ میں میاں نواز شریف کا بیانیہ ''ووٹ کوعزت دو'' بیان کیا جائے گا، ووٹ کو عزت ملے گئی تو ہی عوامی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تمام جلسوں میں پارٹی کی نمائندگی مریم نوازشریف کریں گی، پی ڈی ایم کے کراچی میں  18اکتوبر کے جلسے میں میں بھی مریم نوازشرکت کریں گی، اجلاس میں کی گئی مشاورت سے قائدم سلم لیگ (ن) میاں نوازشریف کو بھی آگاہ کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer