ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف نےکل لیگی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا

شہباز شریف نےکل لیگی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا میاں شہبازشریف کو خط، میاں شہبازشریف نے کل اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن میں لیگی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا، میاں نوازشریف کی ہدایات کے حوالے سے لیگی رہنماؤں کو آگاہ کریں گے۔

قائد مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے میاں شہبازشریف کو خط لکھا ہے، آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے صدر مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نے کل لیگی رہنماؤں کا اپنی رہائش گاہ پر دوپہر دو بجے اجلاس طلب کر لیا ہے۔

صدرمسلم لیگ (ن) میاں شہبازشریف لیگی رہنماؤں کو میاں نوازشریف کی جانب سے لکھے گئے خط کے مندرجات اور میاں نوازشریف نے جو آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے ہدایات دی ہیں اس سلسلے میں لیگی رہنماؤں کو آگاہ کریں گے۔