اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ، 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان ہوگیا

اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ، 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا، چیف سلیکٹر منظور جونئیر اور ہیڈ کوچ خواجہ جنید کہتے ہیں کہ ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے گراؤنڈ نمبر دو پر ہونے والے ٹرائلز کے بعد قومی سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کے بعد 18 رکنی ٹیم تشکیل دی۔ چیف سلیکٹر منظور جونئیر نے پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کیا۔

ٹیم میں امجد علی اور وقار یونس گول کیپرز مبشر علی، عماد بٹ، رضوان علی فل بیکس، معین شکیل، تصورعباس، راشد محمود، ابوبکر، اظفر یعقوب ہاف بیکس ہوں گے۔ فارورڈز میں عمر بھٹہ، اعجاز احمد، رانا سہیل، علی شان، رانا وحید، عماد انجم، غضنفر علی شامل ہیں جبکہ محمد عرفان 19 ویں کھلاڑی کے طور پر جرمنی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

چیف سلیکٹر منظور جونئیر نے کہا کہ فیصلہ ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی نے مشاورت سے کیا ہے جبکہ ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ ہالینڈ کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر سرپرائز کریں۔

قومی ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے لئے 20 اکتوبر کی علی الصبح جرمنی روانہ ہوگی۔