ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب کیجانب سے نواز شریف کیخلاف پیش کی گئی تحقیقاتی رپورٹ سٹی42 کو موصول

نیب کیجانب سے نواز شریف کیخلاف پیش کی گئی تحقیقاتی رپورٹ سٹی42 کو موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: نیب کی جانب سے نواز شریف کے خلاف پیش کی گئی تحقیقاتی رپورٹ سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کرلی، بطور سابق وزیر خزانہ اور سابق وزیراعظم کے دور میں چوہدری شوگر ملز کے شیئر ہولڈنگ اور منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا۔

49نیب رپورٹ کے مطابق چوہدری شوگر ملز میں 1992 سے 2016 تک 2 ارب روپے سے زائد مالیت کی انویسٹمنٹ کی گئی جس کا ذرائع نہیں دیا گیا۔ نواز شریف نے 1992 میں 4 کڑوڑ 33 لاکھ کے شیئرز مریم نواز، حسین نواز، حسن نواز و دیگر کے نام منتقل کیے جس کےذرائع آمدن فراہم نہ کر سکے۔ بیرون ملک آف شور کمپنی کے سے 1992 میں1 کڑوڑ 55 لاکھ ڈالر کا قرض کی آف شور کمپنی سے حاصل کیا، نوازشریف نے جس کمپنی سے قرض لیا اس آف شور کمپنی کا اصل مالک ظاہر نہیں کیا گیا۔

نوازشریف نے یوسف عباس اور مریم نواز کی شراکت داری سے 410 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ ملزمان نے جعلی گیارہ ملین کے شیئرز غیر ملکی شخص نصیر عبداللہ کو منتقل کرنے کا دعویٰ کیا۔

  نیب رپورٹ کے مطابق غیر ملکی کو ٹرانسفر کئے جانیوالے شیئرز درحقیقت نوازشریف کو 2014 میں واپس کر دئیے گئے تھے، چوہدری شوگر مل کے آغاز کے لئے شریف فیملی نے اپنی ہی 9 کمپنیوں سے قرض لیا جس کی مالیت 20کروڑ 95 لاکھ ہے۔           

Shazia Bashir

Content Writer