ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"بے گھر عوام کو چھت فراہم کرنا پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام جیسا انقلابی منصوبہ بنایا ہے، جبکہ ہائی رائز عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دے دی گئی، بے گھر عوام کو چھت فراہم کرنا پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چین کے میشنگ انٹرنیشنل گروپ انویسٹمنٹ ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد نے ملاقات کی، چینی گروپ نے پنجاب کے ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا، وفد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کم لاگت کے 2 لاکھ گھر تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔

  وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ چینی سرمایہ کاروں کا ہاؤسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار خوش آئند ہے، چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کریں گے، چینی سرمایہ کاروں کی تجویز کا متعلقہ محکمے جائزہ لے کر اپنی حتمی سفارشات پیش کریں، متعلقہ امور جلد سے جلد طے کرکے تیز رفتاری سے مستقبل کا حتمی پلان تیار کیا جائے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز ہاؤسنگ، منصوبہ بندی و ترقیات، صنعت، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ، سیکرٹری ٹاسک فورس عاطف میو اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer