قبرستان کی اراضی پر ناجائز قبضہ، ڈی سی اور لارڈ میئر سے جواب طلب

قبرستان کی اراضی پر ناجائز قبضہ، ڈی سی اور لارڈ میئر سے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار: لاہور ہائیکورٹ میں لاری اڈا بادامی باغ قبرستان کی اراضی پر ناجائز قبضہ و تعمیرات کے خلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی سی، لارڈ میٹر سمیت دیگر فریقین سے 16 اکتوبر کو جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی اکبر قریشی نے شہری کبیر حسین شاہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل زاہد منہاس ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ قبضہ مافیا نے اپنے کارندوں کے ذریعے قبرستان کی تین کنال اراضی پر قبضہ کر لیا، قبضہ مافیا کے خلاف تھانہ لاری اڈا میں دو مقدمات بھی درج ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ مقدمات درج ہونے کے باوجود متعلقہ پولیس قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی جس کے باعث قبرستان کی اراضی پر ناجائز قبضہ سے اہل علاقہ کو مرحومین کی تدفین کرنا دشوار ہوگیا ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت قبرستان کی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرانے اور ناجائز تعمیرات گرانے کا حکم دے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی سی، لارڈ میئرسمیت دیگر فریقین سے 16 اکتوبر کو جواب طلب کر لیا۔