ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی نے حکومت سے نیا مطالبہ کر دیا

جماعت اسلامی نے حکومت سے نیا مطالبہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: جماعت اسلامی کے امیر سینٹر سراج الحق کا سی پیک پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لئے آل پارٹیز کانفرنس بلوانے کا مطالبہ، کہتے ہیں کہ وزراء کے بیانات سے سی پیک کے حوالے سے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، حکومت سیاسی جماعتوں کو سی پیک کے پروگرام پر اعتماد میں لیں۔ حکومت سیاست سے بالاتر ہوکر جرنیلوں، سیاستدانوں، بیوروکریٹس کا احتساب کرے۔

تفصیلات کے مطابق منصورہ میں کارکنوں کی تربیت گاہ سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت لوگوں کے سٹرکوں پر آنے سے پہلے سیاست سے بالاتر ہوکر جرنیلوں، سیاستدانوں، بیوروکریٹس کا احتساب کرے۔

سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت وہ ہی پالیسیاں بنا رہی ہے جن پر وہ سابقہ حکومت کے دور میں تنقید کرتے رہے ہیں، گاڑی بیک مرر میں دیکھ کر نہیں چلائی جاسکتی، اب دال معاش بھی اب دال بدمعاش بن گئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے27 اکتوبر کو اسلام آباد میں کشمیر مارچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی روزہ رکھے گی۔