معیاری تعلیم کافروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے: گورنر پنجاب

معیاری تعلیم کافروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے: گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)  گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل پاکستان روزمیری ہیلہورسٹ کی ملاقات ہوئی ، گورنر پنجاب کا کہنا تھا  کہ معیاری تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے.

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ شعبہ تعلیم کی بہتری اور اساتذہ کی تربیت جیسے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،   گورنر پنجاب نے کنٹری ڈائریکٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں ڈراپ آؤٹ کی شرح میں کمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،جبکہ اساتذہ کی تربیت کے لیے جامع پروگرام تشکیل دیے جا رہے ہیں ،  سکولوں میں معیاری   کا   تعلیم کافروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، گورنر پنجاب نے تعلیم کے فروغ کے لیے برٹش کونسل کی خدمات کو خوب سراہا۔

کنٹری ڈائریکٹر روزمیری کا کہنا تھا کہ برٹش کونسل محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر پسماندہ اضلاع میں والدین اور بچوں میں تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer