ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران گرفتار ، وجہ بھی سامنےآگئی

 پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران گرفتار ، وجہ بھی سامنےآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) قومی احتساب بیور و (نیب) نےپنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مجاہد کامران کو نیب کی جانب سے بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا گیا تھا ، ان پر غبن اور غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ ڈاکٹر مجاہد کامران نے آج نیب میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا جس کے بعد انہیں نیب نے حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پر 550 سے زائد افراد کو بھرتی کرنے کا الزام ہے، گزشتہ پیشی پر انہیں نیب کی جانب سے سوالنامہ دیا گیا تھا جس کا وہ جواب نہیں دے پائے تھے جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
 

Sughra Afzal

Content Writer