شہباز شریف کی گرفتاری اور ریمانڈ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

شہباز شریف کی گرفتاری اور ریمانڈ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: City42 - Shahbaz Sharif, Lahore High Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی گرفتاری اور ریمانڈ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری اور ریمانڈ کیخلاف مشتاق نعیمی نے ایڈووکیٹ ذوالفقار احمد کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواستگزار نے وفاقی حکومت چیئرمین نیب کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ آرٹیکل 248 کے تحت وزیر اعظم وزیر اعلیٰ کو استثنیٰ حاصل ہے۔

درخواستگزار نے کہاکہ پبلک آفس ہولڈر کے ایکٹ کوچیلنج کیا جاسکتا ہے لیکن آئین کے تحت پبلک آفس ہولڈر کوگرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت شہباز شریف کی گرفتاری، ریمانڈ اور نیب آرڈیننس سیشن 5 ایم سیکشن 15 کو کالعدم قرار دے۔

Sughra Afzal

Content Writer