اویس کیانی: اسلام آباد کے سکولوں اور کالجوں میں منشیات کے استعمال کے سکینڈل کی ہولناک تفصیلات سامنے آ گئیں۔منشیات سے متعلق تشویش ناک حقائق پر مبنی رپورٹ وزارت داخلہ کو جمع کروا دی گئی ۔
سٹی42 رپورٹ کے اہم نکات سامنے لے آیا .اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں منشیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اسلام آباد کے 1300 سے زائد پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں میں منشیات کے استعمال کی تصدیق ہو چکی ہے۔
وزارت داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 16 سال کے لڑکے اور لڑکیاں بھی منشیات استعمال کر رہے ہیں۔ لڑکیوں کی بڑی تعداد منشیات کی لعنت میں مبتلا ہے۔
اسلام آباد کے پرائیویٹ سکول اور کالجز منشیات کے معاملے پر پولیس سے تعاون نہیں کر رہے ۔
منشیات استعمال کرنے والے طلبہ زیادہ تر آئیس، چرس ،ایچ ٹی سی وغیرہ لے رہے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کا اگلے مرحلے میں سپیشل برانچ اور پولیس انسپکٹرز سول کپڑوں میں ان تعلیمی اداروں کی سکرینگ کریں گے۔ اگلے مرحلے میں ان تعلیمی اداروں کے نام میڈیا میں دیے جائیں گے اور ان کو بند کرنے کی سفارش کی جائے گی۔
منشیات استعمال کرنے والے اسٹوڈنٹس کی بھی لسٹیں بنائی جائیں گی اور ان کیخلاف مقدمات درج ہوں گے۔تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے گروہوں کے بارے میں بھی رپورٹ میں بتایا گیا۔ پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں میں آن لائن منشیات دینے والے نیٹ ورک کو بھی پکڑا گیا ۔