سٹی42: خبیر پختونخوا کے مرحوم نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کےجسد خاکی کو چارسدہ میں ان کے آبائی گھر پہنچا دیا گیا ہے۔چارسدہ اعظم کا نماز جنازہ ساڑھے تین بجے ادا کیا جائے گا۔
اعظم خان کی نماز جناز میاں قبرستان پڑانگ میں ادا کی جائے گی۔ اعظم خان کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے لوگ جمع ہو رہے ہیں۔سابق وزیر داخلہ افتاب شرپاو، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنما بھی پہنچ گئے۔
مرحوم اعظم خان کی عمر 90 برس تھی۔ پشاور اعظم خان نے 21جنوری کو نگران وزیر اعلیٰ کا حلف لیا تھا۔ اعظم خان 1990سے 1993تک خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری بھی رہے۔
اعظم خان 2007میں خیبرپختونخوا کے نگران وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔ اعظم خان 2018میں نگران وفاقی وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔