غزہ پر اسلامی کانفرنس کا اجلاس، انوار الحق بھی سعودی عرب پہنچ گئے

Anwar Ul Haq Kakar, OIC Meeting on Gaza, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: غزہ کی صورتحال پر اسلامی کانفرنس تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سعودی عرب پہنچ گئے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد ائیرپورٹ پہنچ تو ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، سعودیہ میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، اعلیٰ سعودی اور پاکستانی سفارتی عملے نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم مقبوضہ فلسطین کی صورتحال پرہنگامی عرب سربراہی کانفرنس اور اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 
غزہ کی خطرناک صورتحال پر غور کے لیے کل ریاض میں عرب سربراہ کانفرنس ہوگی جس میں  غزہ کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 
 اسرائیل  کے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر فضائی حملے 33 روز سےجاری ہیں اور 27 اکتوبر سے اسرائیل نے غزہ میں زمینی جنگ بھی شروع کر رکھی ہے۔ اسرائیلی حملوں میں تقریباً 11 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔