ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق ہسپتال انتظامیہ کا موقف آگیا

Arshad Sharif
کیپشن: Arshad Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہلخانہ کو  کب دی جائے گی اس حوالے سےپمز  اسپتال کی انتظامیہ نے بتا دیا۔

میدیا رپورٹس کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل  سائنسز (پمز)اسپتال کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے اہل خانہ نے آج پہلی مرتبہ سربراہ پمز سے ملاقات کی، ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پیر کو اہلخانہ کو دی جائے گی۔سربراہ پمز کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق خط کی خبریں بے بنیاد ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق ارشد شریف کی والدہ کا کوئی خط موصول نہیں ہوا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے دوران جسم کے مختلف حصوں سے سیمپلز فارنزک لیب بھجوائے تھے، فارنزک رپورٹ آنے کے بعد حتمی رپورٹ مرتب کی جائے گی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ بذریعہ عدالت حاصل کیے جانے کا اہلخانہ کو پہلے ہی بتایا گیا تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ تفتیشی آفیسر کو دینی ہوتی ہے انہیں بروقت فراہم کی گئی۔

انتظامیہ نے مزید کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ورثا یا کسی غیر متعلقہ کو فراہم کرنا خلاف قانون ہے۔