ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کے لئے خوشخبری،بڑی پابندی اٹھا لی گئی

محکمہ سکول ایجوکیشن ، آن لائن تبادلے ،سٹی42
کیپشن: class room ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے تبادلوں پر سے یکم دسمبر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اوپن میرٹ کے علاوہ تمام کیٹیگریز میں آن لائن تبادلے اوپن کیے جائیں گے، یکم دسمبر سے 15 دسمبر تک آن لائن درخواست جمع کروائی جائے گی، 16 دسمبر سے 25 دسمبر تک ڈاکومنٹس کی تصدیق ہوگی، اور 28 دسمبر سے 31 دسمبر تک آرڈرز آن لائن اکاؤنٹ میں بھیج دیے جائیں گے۔ یکم جنوری 2023 سے نئے سکولوں میں جوائننگ ہوگی۔