(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے خاوند پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی طلاق کی خبروں نے مین اسٹریم اور سوشل میڈیا پر تہلکہ مچایا ہوا۔
طلاق کی خبروں کے بعد ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی تصویر شیئر کردی، جس میں وہ اسپورٹس سوٹ پہنے ہوئے ٹریک پر چل رہی ہیں اور دائیں بائیں کھجور کے گھنے درخت ہیں۔
View this post on Instagram
35 سالہ اداکارہ تصویر میں مسکرا رہی ہیں، لیکن انہوں نے تصویر کے کیپشن میں کوئی بات کہنے کے بجائے صرف ایموجیز بنائے، دو کھجور کے درخت اور دل کا نشان بناتے ہوئے دو ہاتھ۔
View this post on Instagram
انسٹا پوسٹ پر مداحوں نے کمنٹس کے انبار لگا دیے اور شعیب ملک سے ان کی طلاق کی خبروں کی تصدیق کرنے کی کوشش کی لیکن ثانیہ نے کسی کو جواب نہیں دیا۔