میتھیو ہیڈن کا بابر اور رضوان کی جوڑی پر دلچسپ تبصرہ

 میتھیو ہیڈن کا بابر اور رضوان کی جوڑی پر دلچسپ تبصرہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی کیمسٹری بہت زبردست ہے۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کی بہترین فاسٹ بولنگ اور انگلینڈ کی بیٹنگ کے درمیان مقابلہ ہو گا، پاکستان کے پاس چار بہترین فاسٹ بولرز اور مجموعی طور پر 7 بولنگ آپشنز ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا سب پاکستان اور بھارت کے فائنل کا خواب دیکھ رہے تھے، انگلینڈ ٹورنامنٹ سے قبل فیورٹ تھی اور اب وہ فائنل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ شاداب خان کے رن آؤٹ نے سیمی فائنل کا رخ بدل دیا، انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی کتاب میں بابر اعظم دباؤ کا شکار تھے لیکن انہوں نے سیمی فائنل میں وہ کیا جو وہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہم ایک جذباتی مہم ہے، پاکستان ٹیم پر تنقید ہوئی جو برداشت کی، بابر اعظم اور رضوان کی کیمسٹری بہت زبردست ہے۔

مینٹو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کھلاڑیوں سے ملاقات میں 1992 کے ورلڈ کپ کی یادیں شیئر کیں جس سے کھلاڑیوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے۔

Ansa Awais

Content Writer