ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنگلی بیل کا بیچ سڑک خاتون پر حملہ، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

escaped buffalo attack on Women
کیپشن: Angry buffalo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارسلان شیخ: پالتو جانور انسان کے اچھے دوست ہوتے ہیں، پرندے، بلی، کتے اور گائے بھینس وغیرہ پالنا عام ہے۔ بہت سے افراد ان کو پالنے کا شوق رکھتے ہیں۔ گائے بھینس دودھ، مکھن جیسی بہترین غذا فراہم کرتے ہیں اور اس حوالے سے ہمارا فرض بنتا ہے کہ ان کی اچھے سے دیکھ بھال کی جائے۔

چائنہ کے ایک شہر میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا، جہاں خاتون بائیک پر بیٹھی سگنل کھلنے کا انتظار کر رہی ہوتی ہے کہ اچانک ایک بپھرا بیل تیزی سے خاتون کی جانب آتا ہے اور اسے زور کی ٹکر مار کر آگے بھاگ جاتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے بیل کی ٹکر سے خاتون موٹربائیک سے گر جاتی ہے اور اس کا ہیلمٹ دور جا کر گرتا ہے۔صرف یہ ہی نہیں بیل پولیس آفیسر اور وہاں سے گزرنے والی ٹریفک پر بھی حملہ کرتا ہے۔ 

ایک اور تصویر کے مطابق بچھڑا سٹور میں گھس گیا تھا، بن بلائے مہمان کی اچانک آمد سے دکان کے اندر بھگدڑ مچ گئی۔ وہاں موجود گاہک جان بچانے کیلئے جلدی سے ایک طرف ہو جاتا ہے اور بچھڑے نے دل کھول کر دکان میں تباہی مچائی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوزو کی ٹریفک پولیس کی خصوصی گشتی دستہ نے بھینس کو گاڑیوں کے ساتھ گھیر لیا اور کھلے عام فائرنگ کرتے ہوئے جانور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ جب قریبی سٹال پر کھانا اتارا جا رہا تھا تو بھینس ایک گاڑی سے چھلانگ لگا کر بھاگ گئی تھی۔ اس بیل نے خاتون سمیت 7 افراد کو زخمی کیا جنہیں بعد میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا مزید کہا تھا کہ جنگلی بیل کے مالک اور اسے لیکرجانے والے گاڑی ڈرائیور سے رابطہ کرلیا گیا جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش اور کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔