ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محنت کش طبقے کے لئے بڑی خوشخبری

Daily wages
کیپشن: Factory workers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)مزدور کی اجرت بڑھانے کا فیصلہ، کم از کم اجرت بڑھانے کی سمری ارسال، ڈیلی اجرت ایک ہزار سے بڑھا کر 12 سو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
محکمہ لیبر نے مزدور کی کم از کم اجرت بڑھانے کی سمری ارسال کر دی ہے، محکمہ لیبر کی جانب سے سمری کابینہ کو ارسال کی گئی ہے، مزدور کی کم از کم اجرت 22 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ نے سمری کی توثیق کر دی ہے، کابینہ کمیٹی برائے فنانس کی منظوری کے بعد نئی اجرت لاگو ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ بڑھتی مہنگائی نے عام آدمی اور محنت کش طبقے کو شدید متاثر کیا ہے اور متوسط طبقے کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔