موت کے کھلونے بنانے والوں کے گرد گھیرا تنگ

Cylinder
کیپشن: Cylinder
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) غیر معیاری ایل پی جی ٹینکر، سلنڈر بنانے، خریدنے اور فروخت کرنے پر پابندی لگادی گئی، غیرمعیاری سلنڈر رکھنے پر دس لاکھ روپے جرمانہ، ملزم کی ضمانت نہیں ہوسکے گی، مشینری اور سلنڈرز موقع پر ضبط کرلیے جائیں گے۔

موت کے کھلونے بنانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا، اوگرا اور ایکسپلوسیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سلنڈر بنانے والے کارخانے بند کردیئے جائیں، اوگرا کی منظوری کے بغیر کسی ادارے کو سیلنڈر بنانےکی اجازت نہیں ہوگی، اوگرا اور ایکسپلوسیو ڈیپارٹمنٹ نے غیر معیاری سلنڈر بنانے اور رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کوغیر معیاری سلنڈر بنانے اور رکھنے والوں کیخلاف فوری کریک ڈائون کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ اس بارے میں چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ہماری ایسوسی ایشن کا غیر معیاری سلنڈر بنانے والوں سے کوئی تعلق نہیں، کوئی نمائندہ غیرمعیاری سلنڈر بنانے میں ملوث ہوا تو وہ جیل کی ہوا کھائے گا۔

 عرفان کھوکھر نے مزید کہا کہ معصوم جانیں بچانے کیلئے ہم سر پر کفن باندھ کرمیدان میں نکلے ہیں، ایکسپلوسیو ڈیپارٹمنٹ کا مکمل ساتھ دیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer