آخرکار ایلون مسک نے ٹیسلا کے ڈیڑھ ارب ڈالر کے شئیرز بیچ دئیے

elon musk,ceo,tesla
کیپشن: elon musk
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  ٹیسلا الیکٹرک کارساز کمپنی کے  سی ای او ایلون مسک نے ایک ارب ڈالر سے زائد کے شیئرز فروخت کر دیے۔ انہوں نے ٹوئٹرپر اپنے فالوورز نے رائے لینے کے بعد اہم فیصلہ کیا۔

ایلون مسک نے گزشتہ ہفتے ٹوئٹر پر کرائے گئے ایک سروے کے نتیجے میں یہ شیئرز فروخت کیے، انہوں نے اپنے فالوورز سے سوال پوچھا تھا کہ کیا ٹیسلا کے دس فیصد شیئرز فروخت کرنے چاہئیں۔تاہم  معاملہ اتنا سادہ بھی نہیں کیونکہ  شیئرز کی فروخت کے لیے کام 14 ستمبر کو شروع کیا جا چکا تھا ۔امریکی سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن  میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق  دنیا کے امیر ترین شخص نے اپنی کمپنی کے نو لاکھ 30 ہزار شیئرز فروخت کر دیے ہیں۔ تاہم انہیں اس میں خسارہ بھی اٹھانا پڑا ہے لیکن یہ ان کا خود کا کیا دھرا ہےکیونکہ ایلون مسک کی ٹویٹ کے بعد ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت  گر گئی تھی اگر وہ ٹویٹ نہ کرتے تو انہیں مزید کروڑوں ڈالر منافع ہوسکتا تھا۔

 اب بھی ان کی امارت پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا کیونکہ سٹاک ایکسچینج دستاویزات کے مطابق ایلون مسک کے پاس اس وقت بھی 17 کروڑ شیئرز ہیں۔  جن کی مالیت 183 ارب ڈالر ہے۔