ایڈیشنل سیشن جج کورونا کے باعث انتقال کرگئے

 ایڈیشنل سیشن جج کورونا کے باعث انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) کرونا وائرس میں مبتلا ایڈیشنل سیشن جج لاہور اظفر سلطان ابرار سید انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج لاہور اظفر سلطان ابرار سید 6 روز سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھے.چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی خصوصی ہدایت پر زیر علاج ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان ابرار سید کے علاج پر خصوصی توجہ دی گئی۔

سیشن جج لاہور سجاد حسین سدھنڑ بھی مرحوم کے علاج کے حوالے سے یومیہ رپورٹ لیتے رہے۔تاہم ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان سید کورونا سے جنگ لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔ مرحوم اس وقت جوڈیشل کالونی میں رہائش پذیر تھے۔ نماز جنازہ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 708 نئے کیس رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 7 ہزار 831، سندھ میں ایک لاکھ 51 ہزار 352، خیبر پختونخوا میں 41 ہزار 69، بلوچستان میں 16 ہزار 195، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 394، اسلام آباد میں 22 ہزار 432 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 911 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 47 لاکھ 73 ہزار 496 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 989 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 20 ہزار 65 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 109 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔  
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 21 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 21 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 429، سندھ میں 2 ہزار 690، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 294، اسلام آباد میں 247، بلوچستان میں 154، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 114 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer