(جمال الدین جمالی)مردِحر،میرِصحافت میرشکیل الرحمان کو 241 روز حراست میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہائی مل گئی۔
میر شکیل الرحمان کیمپ جیل میں زیرِ حراست تھے جبکہ علاج کیلئے جیل حکام کے زیر نگرانی سروسز ہسپتال داخل تھے، ضمانت منظور ہونے پر کیمپ جیل کا ایک اہلکار میرشکیل الرحمان کی رہائی کی روبکار لے کر سروسز ہسپتال پہنچا۔عدالت کی جاری کردہ رہائی کی روبکار موصول ہونے پر میر شکیل الرحمان کو رہا کر دیا گیا میر شکیل الرحمان 241 روز حراست میں رہے.
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے میر شکیل الرحمن کی ضمانت منظور کی تھی۔جس کے بعد متعلقہ مقامی احتساب عدالت نے میر شکیل الرحمان کی رہائی کی روبکار جاری کی. احتساب عدالت کے جج اسد علی کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق رہائی کی روبکار جاری کی گئی میر شکیل الرحمان کی فیملی کی جانب سے ایک ایک کروڑ کے 2 مچلکے جمع کرائے گئے.
دوسری جانب میر شکیل الرحمان کو ضمانت پررہائی ملنے پر صحافتی برادری کی جانب سے خوشی اور اطمینان کا اظہارکیا گیا ساتھ ہی میڈیا پر حکومتی پابندیاں اور دباؤ بھی زیر بحث رہا۔