پنجاب کابینہ میں ردوبدل متوقع

پنجاب کابینہ میں ردوبدل متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قذا فی بٹ)رواں ہفتے پنجاب حکومت میں بڑے فیصلے کئے جائیں گے ، پنجاب کابینہ میں مزید ردوبدل سمیت بیوروکریسی میں بھی اہم تبدیلیاں کی جائیں گی۔وزیر اعظم نے وزیراعلی کو کورونا ایس او پیز پر این سی او سی کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کے احکامات دے دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے وزیراعلی اور چیف سیکرٹری سے ملاقات میں اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیراعظم نے وزیراعلی کو پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے گندم کی قیمت 2 ہزار فی من کرنے کے معاملے کو سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی سے ملکر حل کرنے کا بھی ٹاسک دیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق وزیرقانون بشارت راجہ بھی اس معاملے پر وزیراعظم اور وزیراعلی سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ کے اندر مزید تبدیلیوں کے لئے بھی وزیراعظم نے وزیراعلی کو ہدایت کرتے ہوئے پنجاب کی ٹیم پرفارمنس بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی کے اندر بھی رواں ماہ کے اندر تبدیلیاں کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کورونا ایس او پیز پر این سی او سی کے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے ماورا قانون اقدامات پر سخت ایکشن لینے کی بھی ہدایات کی گئی  ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز سینئر وزیرعبدالعلیم خان سے بھی ملاقات کی تھی ۔