گوہر اعجاز کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کا اعلان

 گوہر اعجاز کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے معروف صنعت کار گوہر اعجاز کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے معروف صنعت کار گوہر اعجاز کو مینجمنٹ کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی منظوری دی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے گوہر اعجاز کی خدمات کے اعتراف میں ان کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی منظوری دی۔ پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے اعزازی ڈگری دینے سے متعلق کیس چانسلر کو ریفر کر دیا ہے۔

گوہر اعجاز کو ڈگری پنجاب یونیورسٹی کے آئندہ کانووکیشن میں دی جائے گی۔ گوہر اعجاز پچھلے دس سالوں میں پہلے پاکستانی ہیں جنہیں مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی ڈاکٹوریٹ اعزازی ڈگری دی جا رہی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer