ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس افسروں کے تقرروتبادلے

پولیس افسروں کے تقرروتبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی ) آئی جی پنجاب نے  2 ایس پیزسمیت 17 افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردئے۔     

تفصیلات کے مطابق ائی جی پنجاب انعام غنی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اکرم خان نیازی ایس پی انویسٹی گیشن راجن پور،سردار ماورتھن خان کا ایس پی سیکیورٹی لاہور، ایس ڈی پی او کہروڑ پکا کی خدمات سپیشل برانچ پنجاب کے سپرد، فاروق احمد خان ایس ڈی پی او مظفرگڑھ مقرر، خالد محمود ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرحافظ آباد، ریاض احمد ایس ڈی پی او سلانوالی سرگودھا مقرر، محمد عثمان ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر میانوالی، ڈی ایس پی حسن دانیال کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد کر دی گئیں۔

ڈی ایس پی بابر انور کی خدمات کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد کے سپرد، محمد طاہر ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم جھنگ ، طاہر مقصود ایس ڈی پی او سول لائینز فیصل آباد، ناصر محمود خان ایس ڈی پی او گلبرگ فیصل آباد، طارق ملک ایس ڈی پی او فیکٹری ایریا فیصل آباد،محمد وسیم ایس ڈی پی او میلسی ضلع وہاڑی، ڈی ایس پی نعیم عباس کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد، ڈی ایس پی مظفر گڑھ غلام اصغر کو سنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کا حکم جبکہ عمران مشتاق ملک کو ڈی ایس پی تھری ایس پی یو   CUI پنجاب مقررکردیا گیا۔      

Azhar Thiraj

Senior Content Writer