ٹوئنٹی فور نیوز کی بندش کو 72 واں روز، پریس کلب کے باہر احتجاج

ٹوئنٹی فور نیوز کی بندش کو 72 واں روز، پریس کلب کے باہر احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: ٹوئنٹی فور نیوز کی بندش کو 72 واں روز، ریڈیو پاکستان، پی ٹی وی سمیت صحافی مخالف پالیسی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر شدید احتجاج، احتجاج میں سینئر صحافی، سیاسی رہنما، سماجی و تجارتی شخصیات سمیت شہریوں کی شرکت اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

 

تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب کے باہر منعقدہ احتجاج میں سینئر رہنما پیپلزپارٹی چوہدری منظور، حسن مرتضی، گروپ ایڈیٹر ڈیلی سٹی فورٹی ٹو نوید چوہدری، ڈائریکٹر نیوز ٹوینٹی فور میاں طاہر، ڈائریکٹر پروگرامنگ سٹی نیوز نیٹ ورک خرم کلیم، سینئر صحافی ناصر خان، راؤ دلشاد، عمران یونس، خزانچی پی ایف یو جے ذوالفقار مہتو، علی رامے، بسام سلطان سمیت پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداران نے شرکت کی، احتجاج میں شریک صحافیوں کیجانب سے حکومتی اقدام کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

 

گروپ ایڈیٹر سٹی فورٹی ٹو نوید چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں صحافت پرکھٹن وقت ہے، ایسا دور ملکی تاریخ میں کبھی آمریت میں بھی نہیں آیا، 24 نیوز کو عوام کی آواز بننے پر بند کردیا گیا۔

 

پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی حسن مرتضی اورسینئر رہنما چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں صحافیوں کے ایسے حالات نہیں تھے، شبلی فراز خدا کے لیے ہوش کے ناخن لو، میڈیا معاشرے کی آنکھ ہے اگر یہ نہ رہی تو کچھ بھی نہیں ہوگا، جس پاکستان کا خواب ہمارے آباو اجداد نے دیکھا تھا وہ میڈیا کی آزادی کے بغیر نہیں ہو گا، پنجاب اسمبلی فلور پر صحافیوں کے لیے آواز بلند کرونگا۔

 

پریس کلب کے باہر جاری احتجاج میں پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان کے ملازمین سمیت حکومت میڈیا مخالف پالیسیوں کے متاثرہ صحافیوں کا کہنا تھا حکومت میڈیا پالیسی پرنظر ثانی کرے۔

Shazia Bashir

Content Writer