مہنگائی کا طوفان ،ہر شخص پریشان ،ہوش اڑا دینے والی رپورٹ اسمبلی میں پیش

مہنگائی کا طوفان ،ہر شخص پریشان ،ہوش اڑا دینے والی رپورٹ اسمبلی میں پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : مہنگائی کا طوفان ، پرائیوٹ کے ساتھ سرکاری ملازمین بھی مہنگائی کی چکی میں پس گئے ، سرکاری ملازمین کے ہائوس رینٹ الائونس میں دس سالوں میں کتنا اضافہ ہواہے، رپورٹ اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے ہائوس رینٹ میں گزشتہ دس سالوں میں صرف پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے- پنجاب کے سرکاری ملازمین کے پے سکیل رینٹ الائونس میں 2018 کے بجٹ میں اضافے کے باوجود ملازمین کووہی پرانا الائونس مل رہا ہے،جبکہ ملازمین ابھی تک بجٹ میں ملنے والی اضافی رقم سے محروم ہیں، اور مہنگائی میں بے پناہ اضافے کے باوجود صرف پانچ فیصد اضافے کے ساتھ ہائوس رینٹ الائونس پر گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔جو اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔


رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بڑے شہریوں کے سرکاری ملازمین کے ہائوس رینٹ الاونس   45فیصد دیا جاتا تھا  تاہم 2018 کے بجٹ موصولہ رقم کا 50 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بڑے شہروں میں کام کرنے والے ملازمین کو بنیادی سکیل   کا 45 فیصد دیا جا رہا ہے۔ جبکہ چھوٹے شہریوں میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو 30 فیصد دیا جا رہا ہے۔


رپورٹ کے مطابق ہائوس ریکوزیشن جو کہ ایس اینڈ جی اے ڈی ملازمین کیلئے منظور کی گئی تھی۔ حکومتی فیصلے کے بعد ہائوس ریکوزیشن کو واپس لے لیا گیا ہے۔ حکومت نے 2018 کے بجٹ میں صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کے رینٹ ہائوس الائونس میں اضافہ کیا ہے۔ موجودہ مالی وسائل اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت تبدیلی کا فیصلہ کرے گی۔