سب سے غریب کہلانے والے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کتنے امیر ہیں؟

سب سے غریب کہلانے والے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کتنے امیر ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: الیکشن کمیشن نے ارکان پنجاب اسمبلی کے مالی گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 8 کروڑ 45 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں،عثمان بزدار2 لگژری گاڑیوں اور4 ٹریکٹرز کے مالک ہیں،عثمان بزدار کے پاس 20 تولے سونا بھی ہے،عثمان بزدار کا اندرون یا بیرون ملک کوئی کاروبار نہیں ۔

دستاویز کے مطابق علیم خان ڈیڑھ ارب روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، علیم خان کے ذمہ 74 کروڑ سے زائد رقم بھی واجب الادا ہے جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی22 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، راجہ بشارت 2 کروڑ 93 لاکھ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، راجہ راشد حفیظ 11 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ، پی ٹی آئی کے اعجازخان جازی صرف 2 لاکھ 74 ہزارکے مالک ہیں اوران کے پاس گاڑی ہے نہ زیورات، اعجاز خان جازی کا اندرون یا بیرون ملک کوئی کاروبار بھی نہیں ۔
 فیاض الحسن چوہان راولپنڈی میں 9 مرلہ وراثتی گھر کے مالک،فیاض الحسن چوہان نے وراثتی گھرکی قیمت 60 لاکھ روپے ظاہرکی،فیاض الحسن چوہان کے پاس راولپنڈی میں 4 مرلے کاپلاٹ بھی ہے،فیاض الحسن چوہان کے پاس 2 لاکھ کا فرنیچر ہے ،فیاض الحسن چوہان کے اکاﺅنٹ میں13 لاکھ 38 ہزارروپے موجود ہیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے اثاثوں کی مالیت41 کروڑ سے زائد ہے،احمد خان باچ 5 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ، مجتبیٰ شجاع الرحمان 13 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ، رانا مشہود کے اثاثوں کی مالیت5 کروڑ سے زائد ہے۔

یاد رہے سینیٹٹرز اور قومی اسمبلی کے ارکان کے مالی گوشواروں کی تفصیلات بھی جاری کی گئیں ہیں،سینیٹر جان محمد آفریدی سب سے امیر اور سینیٹر سراج الحق سب سے غریب سینیٹر پائے گئے،

Azhar Thiraj

Senior Content Writer