ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول، کالجز اور کمرشل ایریاز بند کرنے کا حکم

سکول، کالجز اور کمرشل ایریاز بند کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذیشان صفدر) اے سی ماڈل ٹائون نے سمارٹ لاک ڈائون کے تحت مسلم ٹائون سی بلاک کے مزید 300گھروں کو شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ایریا میں سکول کالجز اور کمرشل ایکٹیویٹی پر بھی پابندی عائد کرنے کا حکم صادرکردیا۔

تفصیلات کے مطابق اے سی ذیشان رانجھا نے سمارٹ لاک ڈائون کے تحت مسلم ٹائون سی بلاک میں مزید 300گھروں کو شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ اے سی ماڈل ٹائون ذیشان رانجھا نے سمارٹ لاک ڈاون ایریاز کا دورہ کیا۔ اے سی نے مسلم ٹاون سی بلاک کے سکول, کالجز اور کمرشل ایریاز بند کرنے کا حکم بھی دیا۔

اے سی ماڈل ٹاون ذیشان رانجھا نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرے کو کم کرنے کیلئےسمارٹ لاک ڈاون میں مزید گھروں کو شامل کیا جارہا ہے۔ہم نے کرونا کیسز کے سامنے آنے پر گارڈن ٹاون کے 2بلاک،علامہ اقبال ٹائون کے 3بلاکس،شادمان میں جی او تھری بلاکس اور مسلم ٹاون سی بلاک کو سیل کیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وباءکورونا وائرس نے زور پکڑ لیا,کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کی وجہ سے لاہور کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا.سمارٹ لاک ڈاؤن گارڈن ٹاؤن کے علاقوں ٹیپو بلاک،بابر بلاک سمیت شادمان،اچھرہ اور نشتر کالونی کے مخصوص علاقوں میں لگایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز کے رہائشی افراد کو لاہورپولیس کے حفاظتی اقدمات بارے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں گروسری سٹورز،آٹا چکیاں،پھل، سبزیوں کی دکانیں، تندوراور پٹرول پمپ رات سات بجے تک کھلے رہیں گے ۔ دودھ دہی کی دوکانیں، چکن، مچھلی شاپس اور بیکریاں بھی صبح سات بجے سے رات سات بجے تک کھلی رہیں گی۔

ڈی ایس پی اچھرہ رانا اشفاق کا کہناتھا کہ تمام میڈیکل سروسز،فارمیسیز، میڈیکل سٹورز، لیبارٹیریز،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔حکومتی نوٹیفکیشن کی روشنی میں سمارٹ لاک ڈاؤن پابندی سے مثتنٰی افراد کو نقل و حرکت کی اجازت ہو گی۔حکومتی نوٹی فکیشن کی روشنی میں سمارٹ لاک ڈاؤن پابندی سے مستثنیٰ  افراد کو نقل و حرکت کی اجازت ہو گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer