پھر اکھاڑ پچھاڑ،ڈپٹی کمشنرز تبدیل کرنے کا فیصلہ

پھر اکھاڑ پچھاڑ،ڈپٹی کمشنرز تبدیل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : پنجاب حکومت نے صوبے کے7 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر تبدیل کرنے کافیصلہ کرلیا،حکومت نے ڈی سیز کی تبدیلی کیلئے ورکنگ شروع کر دی۔


پنجاب حکومت نے صوبے کے 7 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ورکنگ شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق ننکانہ صاحب، پاک پتن،جھنگ،راجن پور، لیہ، حافظ آباد اور بہاولنگر کے ڈپٹی کمشنرکی تبدیلی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق ایوان وزیر اعلی نے بھی مذکورہ سات اضلاع میں نئے ڈی سی لگانے پر کام شروع کر دیا ہے۔اور اس حوالے سے مختلف ناموں پر غور کیاجارہاہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق نعمان یوسف ، ظہور حسین ، عاصم جاوید کے نام نئے ڈی سی شپ کیلئے زیر غور ہیں۔

دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب جوادرفیق ملک کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں  اکتوبر میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کی جانیوالی کارروائیوں کی رپورٹ چیف سیکرٹری کو پیش کی گئی۔


اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، خوراک اور صنعت کے محکموں کے سیکرٹریز اور متعلقہ افسران خود جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس میں چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کو بتایا گیا کہ مختلف شہروں میں 49ہول سیلرز ذخیرہ اندوزی میں ملوث پائے گئے،ذخیرہ اندوزوں کو چھ لاکھ کے جرمانےکئے گئے جبکہ5 مقدمات درج کرکے 10گودام سیل کر دیئے گئے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ذخیرہ کی گئی 18ہزار بوری چینی،302بوری چاول اور1160سوبوری گندم برآمدکی گئی ہے۔اس دوران ذخیرہ کئے گئے 2 ہزار 627 آٹے کے تھیلے اور 35ہزار کلو گرام گھی قبضے میں لیا گیا۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے۔ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer