قذافی بٹ: تحریک انصاف کا ہم خیال گروپ پھر متحرک ہوگیا۔رات گئے ہم خیال گروپ کا اہم اجلاس ہوا۔گروپ کے 16ارکان اجلاس میں شریک ہوئے۔ مطالبات منوانے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالنے پر اتفاق کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں سیاسی گہما گہمی بڑھ گئی،حکومتی جماعت کےہم خیال گروپ کی بڑی بیٹھک ہوئی، تحریک انصاف کاہم خیال گروپ ایک مرتبہ پھرمتحرک ہوگیا،رات گئےہم خیال گروپ کے16اراکین اسمبلی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں حکومت پردباؤ بڑھانےکافیصلہ کیا گیااور مل کر چلنے کا عزم کیا گیا۔
4اراکین شادیوں میں مصروفیت کےباعث شریک نہ ہوسکے۔مل کرچلنے اور اپناحق حکومت سےلینےکےعہدوپیما ہوا،اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سےکئےگئےوعدوں کاجائزہ لیا۔ترقیاتی فنڈزلینےکےلئےحکومت پردباؤ ڈالنےکافیصلہ کیا۔بعض اراکین کوفنڈز میں تاخیرپربھی شکوے۔ ہم خیال گروپ کےاراکین رواں ہفتے وزیراعلیٰ سےملاقات کریں گے۔
عشائیہ میں ایم پی اے ملک غضنفر عباس چھینہ سمیت ایم پی ایز علی رضا خان خاکوانی،اعجاز سلطان بندیشہ،شہاب الدین سہیڑ،تیمور علی لالی،بلال اصغر وڑائچ،اعجاز خان جازی،عامر عنایت شہانی،سردار محی الدین کھوسہ،خواجہ داود سلیمانی،وسیم افضل چن،علی اصغر خان لاہڑی،فیصل فاروق چیمہ،احسن جہانگیر بھٹی اور غضنفر علی قریشی نے شرکت کی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق مامون جعفر تارڑ،صاحبزادہ گزین عباسی سمیت چار ایم پی ایز اپنے حلقوں میں شادیوں میں مصروفیت کے باعث شریک نہ ہوسکے۔
دوسری جانب وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو آج اسلام آباد طلب کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال زیربحث آئے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم عمران خان مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ دیگر وزراء اعلیٰ بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔