(سٹی42)بالی ووڈ انڈسٹری کی خوبصورت باربی ڈول کترینہ کیف نے انٹری کے ساتھ ہی وہ مقام حاصل کیا جوکم ہی فلمی ستارے اس پر پہنچتے ہیں، اپنی منفرد اداکاری کی بدولت بالی ووڈ فلم انڈسڑی کے نامور اداکارؤں کے ساتھ وہ کام کرچکی ہیں۔گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کیں جن کو مداح خوب پسند کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں خوبصورت باربی ڈول کترینہ کیف کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں،اداکاری کے منفرد کردار ادا کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی بالی ووڈ سٹار نے متعدد فلموں میں کام کیا اور دیکھنے والوں نے ان کی اداکاری کو خوب سراہا،میگا سٹار سلمان خان نے ان کو بالی ووڈ انڈسٹری میں متعارف کرایا۔ اداکارہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن پر 22 لاکھ سے زائد لائیکس آچکے ہیں۔اور کمنٹس سیکشن میں انہیں سیکڑوں پیغامات بھی لکھے۔
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنی ساحل پر بہت ہی خوشگوار موڈ میں تصاویر شیئر کیں،ایک تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ وہ ان دنوں وہ کہاں موجود ہیں اور آج کل کیا کر رہی ہیں؟ مداحوں کے ساتھ اپنی تصویریں شیئر کرتے ان کا کہنا تھا کہ وہ شوٹنگ کے سلسلے میں مالدیپ میں موجود ہیں اور اپنے کام سے بہت پیار کرتی ہیں۔
37سالہ کترینہ کیف نے تصاویر سامنے آتے ہی ان کے چاہنے والوں نے بے حد پسند کیا، بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی ان تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ ساتھ ہی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ اور ماضی میں کترینہ کیف کے ساتھ فلم میں کام کرنے والے اداکار سدہارتھ ملہوترا نے بھی تصاویر کو پسند کیا۔
View this post on InstagramSo amzinggg to be in Maldives ???????? for shoot ???????????? #lovemyjob #grateful