سانحہ تیزگام، ریلوے انتظامیہ کی ایک اور غفلت سامنے آگئی

سانحہ تیزگام، ریلوے انتظامیہ کی ایک اور غفلت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) تیزگام سانحہ کے باوجود ریلوے انتظامیہ نے کچھ نہ سیکھا، مسافر ٹرینوں میں گیس سلنڈر سمیت سفر کرنے لگے، ٹرین مینجر و گارڈ اور ریلوے پولیس خاموش تماشائی بن گئے۔

سانحہ تیزگام میں ریلوے انتظامیہ نے اپنی نااہلی اور غفلت سے تاحال بھی کچھ نہ سیکھا، اسلام آباد سے لاہور آنے والی ٹرین میں دو بڑے گیس سلنڈر کی موجودگی سے ریلوے افسران بالا کی غفلت کھل کے سامنے آ گئی۔ اسلام آباد سے لاہور آنے والی اسلام آباد ایکسپریس میں مسافر گیس سے بھرے سلنڈروں سمیت سفر کرنے لگے۔ ٹرین مینجر و گارڈز سمیت ریلوے پولیس اہلکار ٹرینوں میں سلنڈروں کی موجودگی کے خلاف کارروائی کرنے میں غفلت برتنے لگے۔

مسافروں کی جانب سے گیس سلنڈروں کو بیگز میں چھپا کر واش روم کے پاس رکھا گیا، مگر کمرشل عملہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی واضح ہدایات کی نفی کرنے لگا۔ ٹرینوں میں گیس سلنڈروں کے خلاف آپریشن کرنے میں ریلوے پولیس بھی بے بس دیکھائی دینے لگی۔

ذرائع کے مطابق ٹرین عملے کی غفلت، اہلی اور ملی بھگت سے مسافر ٹرینوں میں آتش گیر مواد اور گیس سلنڈروں سمیت سفر کر رہے ہیں۔ ٹرین میں گیس سلنڈروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل ہوگئی۔