ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"نواز شریف کی جگہ ہوتا تو بیرون ملک علاج کو ترجیح نہ دیتا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سمری ابھی تک موصول نہیں ہوئی، نواز شریف کی جگہ ہوتا تو کبھی بھی بیرون ملک علاج کروانے کو ترجیح نہ دیتا۔

گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک سیاسی رہنما ہیں، اللہ تعالی انہیں صحت دے لیکن وہ اپنے دورحکومت میں ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام پوچھتی ہے کہ نواز شریف کے خلاف کیس چلا سزا بھی ہوئی لیکن ایک روپیہ دئیے بغیر ملک سے باہر جا رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان پر جو پیسوں کا الزام ہے اس پر وہ پلی بارگین کرتے پھر جہاں مرضی جاتے، مشرف دور سے لے کر اب تک نواز لیگ پر ڈیل کرنے کا جو تاثر بنا وہ آج بھی قائم ہے۔