سٹی 42: پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگرمولانا کے مارچ سے حکومت نہ گئی توپھر پپپلزپارٹی اس حکومت کو گھر بھیجے گی۔ آصف زرداری کے لیے عدالتوں سے ریلیف ملا تو ٹھیک ورنہ حکومت کے پاس نہیں جائیں گے۔
ماڈل ٹاؤن میں پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجاجانا چاہیے۔ آصف زرداری شدید علیل ہیں۔ عدالتی احکامات کے باوجود انہیں علاج معالجے کی مناسب سہولتیں نہیں دی جا رہیں۔
قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ حکومت چھوٹے بحرانوں سے بچنے کے لیے بڑا بحران پیدا کرتی ہے۔ چھوٹے یوٹرن کے بعد ایک بڑا یوٹرن لیتی ہے۔ نواز شریف کے معاملے پرعمران خان ایک اور بڑا یوٹرن لے چکے ہیں۔
قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پرنواز لیگ نے انہیں اعتماد میں لیا ہے۔ ملک کو قانون سازی کی بجائے آرڈیننس سے چلایا جارہا ہے۔