( ریحان گل ) پنجاب کے سرکاری کالجز میں سہولیات کی فراہمی کیلئے اہم پیش رفت، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 50 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی۔
پنجاب کے سرکاری کالجز میں سہولیات کی فراہمی کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ڈیپارٹمینٹل کمیٹی نے سرکاری کالجز میں سائنس اور آئی ٹی لیبز کیلئے 15 کروڑ روپے، سمارٹ کلاس رومز اور ملٹی میڈیا کی تنصیب کے لئے 10 کروڑ روپے، کمیونٹی کالجز فیز 2 کی توسیع کے لئے 10 کروڑ اور سرکاری کالجز میں فرنیچر و کتابوں کی فراہمی کیلئے 15 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے منظور کی جانے والی سکیموں کیلئے فنڈز کے اجراء کی درخواست محکمہ خزانہ کو دے دی گئی ہے۔