ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’نواز شریف کیلئے صوبے کے کسی ہسپتال میں تمام صحت کی سہولیات میسر نہیں‘‘

’’نواز شریف کیلئے صوبے کے کسی ہسپتال میں تمام صحت کی سہولیات میسر نہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ  میاں محمد نواز شریف کے لیے صوبے کے کسی ہسپتال میں تمام صحت کی سہولیات میسر نہیں، میڈیکل بورڈ کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ نامکمل ہے، رپورٹ آج ہی مکمل کرکے وزارت داخلہ کوبھجوائی جائے گی۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے میاں نواز شریف کی پیش کی گئی رپورٹ نا مکمل ہے جس کی بنا پروزارت داخلہ نے ایک دفعہ پھررپورٹ طلب کرلی ہے،۔

میاں نواز شریف کولاحق امراض، ان کی تشخیصی سہولیات اورعلاج معالجہ میں پیچیدگیوں پر تفصیلی آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے تسلیم کیا کہ صوبے کے کسی ہسپتال میں میاں نوازشریف کو مکمل صحت کی سہولیات فراہم کرنا ممکن نہیں۔

صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ میاں محمد نوازشریف تین، چارامراض میں مبتلا ہیں جس پرقابو پانا مشکل ہے، ملک کے بہترین ڈاکٹرز کو بلایا گیا، میڈیکل بورڈ نے رپورٹ میں بیرون ملک بھیجنے کا کہا مگر وزارت داخلہ نے مزید تفصیلات طلب کی ہیں جس کی رپورٹ آج پیش کی جائے گی۔

سابق وزیراعظم کی صحت بارے میڈیکل بورڈ کی نامکمل رپورٹ اورای سی ایل میں نام ان کے بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer