ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے 29 سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ

شہر کے 29 سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےہائی کورٹ کے احکامات کےمطابق نئے فیس واچرزجاری نہ کرنے پرشہرکے29 سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کےآرڈرز جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےمقررہ تاریخ تک والدین کونئے فیس واچرزجاری نہ کرنے پرسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے آرڈرز جاری کرنا شروع کردیئے ہیں،پہلےمرحلے میں لاہور کے 29 سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے احکامت جاری کیے گئے،مذکورہ سکولوں میں بیکن ہاؤس کینال سائیڈ گرلزاینڈ بوائزکیمپس،راوی روڈ،اقبال ٹاون،بحریہ ٹاون گلبرگ اور رنگ روڈ ڈی ایچ اے وائے بلاک کے کیمپس شامل ہیں۔

اسی طرح اوپی ایف کی برانچز،لاکاس گلبرگ،شیرپاو برج ،جوہر ٹاؤن اوربرقی کی برانچز بھی شامل ہیں،روشن اسلامک سکول گلبرگ اور برقی سکول کی برانچز کی رجسٹریشن منسوخ کی جارہی ہے۔

سی ای او ایجوکیشن پرویزاخترخان کا کہناتھا کہ مذکورہ سکولوں نےڈیڈ لائن کے بعد بھی نئے فیس واچرز جاری نہیں کیے تھے،ان کی رجسٹریشن کی منسوخی کےآرڈرز جلد سکولوں کو ارسال کردیئے جائیں گے،انکا کہنا تھا کہ فیسوں کے معاملے پر ہائی کورٹ کے احکامات پر 100 فیصد عملدرآمد کرائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer