ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی کے وار جاری، 27 نئے کیسز سامنے آگئے

ڈینگی کے وار جاری، 27 نئے کیسز سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ صحت کی صوبہ بھرمیں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں،گزشتہ روزپنجاب بھر میں258 مقامات سےلاروا تلف کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران پنجاب میں 27نئے مریض سامنےآئے،اس وقت صوبہ بھر میں زیرعلاج مریضوں میں سے03مریض انتہائی نگہداشت میں جبکہ باقی خطرے سےباہرہیں،گزشتہ روزپنجاب بھر میں 52ہزار سے زائد ان ڈوراور13ہزار248آؤٹ ڈور مقامات کی چیکنگ ہوئی جبکہ258 مقامات سےلاروا تلف کیا گیا۔

ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ کےمطابق پنجاب میں رواں سال یکم جنوری سے10نومبر تک ڈینگی سے16اموات ہوئی ہیں،گزشتہ روزڈینگی لاروا کی موجودگی پر231افراد کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ02مقامات کو سیل کیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer