میاں نواز شریف کی ضمانت کے بعد10ہزار قیدیوں کی رہائی کا معاملہ

میاں نواز شریف کی ضمانت کے بعد10ہزار قیدیوں کی رہائی کا معاملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہورہائیکورٹ میں نواز شریف کی طبعی بنیادوں پر رہائی کے بعد ملک بھر میں 10 ہزار بیمار قیدیوں کو بھی رہا کروانے کے لیے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسٹر جسٹس رسال حسن سید آج انجینئر سید محمد الیاس کی درخواست پرسماعت کریں گے، درخواست میں صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان، وفاقی وزیر قانون سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار  کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں10 ہزار سے زائد قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلا سزا کاٹ رہے ہیں،جیلوں میں قیدیوں کی علاج کی مناسب سہولیات بھی فراہم نہیں کی جا رہیں۔

نواز شریف سمیت دیگر بڑے لوگ جیلوں میں قید ہوئے تو انہیں بیماری کی بنیاد پر ایک سے دو دن میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا،جیسے نواز شریف کو ضمانت پررہا کیا گیا ہے،ماضی میں کسی بھی مجرم کو ضمانت پر رہا کرنے کی کوئی مثال موجود نہیں ہے، صدر مملکت، وزیر اعظم ریاست کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے شہریوں کو بلاامتیاز حقوق فراہم کرنے کے پابند ہیں۔

درخواست گزار کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کی جیلوں میں بیمار قیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے کیلئے صدر مملکت سمیت دیگر فریقین کودرخواستیں دے رکھی ہیں، صدر مملکت، وزیر اعظم، وزارت داخلہ اور قانون نے درخواستوں پر کوئی فیصلہ نہیں کیا،وزیر اعظم، صدر مملکت، وزارت قانون اور داخلہ کو بھجوائی گئی درخواستوں پر داد رسی کرنے کاحکم دیا جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer